ثانیہ ، لینڈر کو شکست ، بوپنا کو کامیابی

میڈرڈ ۔ 8 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی ٹینس ٹاپ سیڈس ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کو اپنی جوڑی بنانے کے بعد دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جب آج یہاں منعقدہ میڈرڈ اوپن میں ان کے خلاف بیتھانی مائیک سینڈس اور لوس سفاروووا نے 9-11، (5)3-6، 7-6 سے کامیابی حاصل کی ۔ ہند ۔ سوئیس جوڑی کی اس شکست سے روڈٹو سنگاپور لیڈر بورڈ میں مائیک سینڈس اور سفارووا کو عالمی ایک نمبر ایک جوڑی کے مقام پر پہونچادیا ہے ۔ دوشنبہ کو جاری ہونے والے رینکنگس میں ثانیہ اور ہنگس دوسرے مقام پر رہیں گی ۔ ٹورنمنٹ سے خارج ہونے والے ایک اور ہندوستانی لیننڈر پیس ہیں جنھیں اپنے جوڑی دار ڈینیئل لوپیز کے ساتھ شکست ہوئی ۔ لیکن ماسٹرس ایونٹ میں ہندوستانی چیلنج بدستور برقرار ہے کیونکہ روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار فلورین میرگیا پہلے ہی ایڈوارڈو روجر ویسلین اور نکولاس ماہوت کو شکست دیکر کوارٹر فائنلس میں پہونچ گئے ۔