ثاقب محمود ’’انگلینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کرکٹر ‘‘

لندن۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لنکا شائر کے فاسٹ بولر ثاقب محمود کو ’’انگلینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کرکٹرآف دی ایئر‘‘کا ایوارڈ ملا۔دریں اثناء یارک شائر سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین جیو روٹ کو برطانوی اسپورٹس صحافیوں کی جانب سے انگلش ٹیم کا ’’سال کا بہترین کھلاڑی ‘‘قرار دیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ خاتون زمرہ میں چارلوٹ ایڈورڈس کو ’’ملک کی بہترین کھلاڑی‘‘ قرار دیا گیا ہے جنہوں نے ماہ فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف 200 ویں مقابلے میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ روٹ نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 1135 ٹسٹ رنز اور ونڈے میں 3 سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔