دوبئی ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین دو ایسے ممالک ہیں جہاں 2020ء کے اختتام تک نئے موبائیل صارفین کی عالمی تعداد کے منجملہ 50 فیصد صارفین موجود ہونگے۔ 2017ء کے ایڈیشن کے ’’موبائیل اکنامی: ایشیا پیسیفک ‘‘ کی ایک نئی اسٹڈی کے مطابق جو رپورٹ حالیہ ’’موبائیل ورلڈ کانگریس شنگھائی‘‘ میں شائع ہوئی ہے، اس میں پیش قیاسی کی گئی ہیکہ 2020ء کے اختتام تک 753 ملین نئے صارفین میں ہندوستانی صارفین کا تناسب 27 فیصد اور چینی صارفین کا تناسب 21 فیصد ہوگا۔