تیونس کے امام کی کراہیت پر امور مذہبی وزارت متحرک

دوبئی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے صوبے المنستیر میں ایک مسجد کے امام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین امیدواروں کو ووٹ نہ دیں ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انتخابات میں صرف نمازی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالا جائے ۔ مذکورہ امام کے اس موقف پر تیونس میں مختلف حلقوں کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ان حلقوں کے نزدیک یہ امر واضح طور پر مداخلت اور ایک مخصوص گروپ کے حق میں جانب داری ہے ۔ المنستیر صوبے کی مسجد کے امام نے یہ بات نماز جمعہ کے خطبے کے دوران کہی جس پر مذہبی امور کی وزارت حرکت میں آگئی ہے ۔ مسجد کے امام نے منبر کو ووٹ کی دعوت دینے استعمال کیا ۔