تیونس ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تیونس نے منگل کے دن خودکش بم حملوں کے تین مشتبہ افراد کو شناخت کرلیا ہے اور ان کے نام جاری کردیئے ہیں ۔ اس خودکش حملہ سے 12صدارتی گارڈس ہلاک ہوگئے تھے ۔ خاطیوں کی گرفتاری کا سبب بننے والی معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ تینوں دہشت گردعناصر بس پر دہشت گرد حملے میں ملوث تھے جس کے ذریعہ صدارتی گارڈس سفر کررہے تھے ۔ وزارت داخلے کے ایک بیان کے بموجب مالی انعام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے اگست میں شبہ پر انتہا پسندوں کو حراست میں لے لیا تھا ۔ ان کی قیام گاہوں کی تلاشی لینے پر مذہبی لٹریچر دستیاب ہوا تھا‘ جس کے ذریعہ ثابت ہوا کہ یہ افراد بے ضرر تھے‘ چنانچہ انہیں رہا کردیا گیات تھا ۔