نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اولمپک میں مسابقت کیلئے ہندوستان کے پیشہ ور باکسر کا پہلا سیٹ تیار کرنے کا مقصد سے ڈبلیو بی سی ایشین خطاب یافتہ نیرج گویت گورو بھدوری اور دلباغ سنگھ ونیزویلا کے شہر ورگاس میں انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن کے فائنل کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں ریو کیلئے اپنی مہم شروع کررہے ہیں۔ ونیزویلا میں جاری یہ مقابلہ پیشہ ور اور شوقین باکسر کے درمیان ایک خط تقسیم کا تاریخی خاتمہ ثابت ہوگا۔ گورو (52 کیلو)، نیرج (69 کیلو) اور دلباغ (81 ) کیلو کل اس تاریخی گورنمنٹ کے پہلے مرحلے میں بھرپور ایکشن میں دیکھے جائیں گے۔ آل انڈیا باکسنگ اسوسی ایشن کے گزشتہ ماہ منعقدہ غیرمعمولی اجلاس میں قطعیت دی گئی تھی اور ریو میں 5 اگست سے ہونے والے اولمپکس میں پیشہ ور باکسر کے حصہ لینے کے حق میں فیصلہ کیا گیا تھا۔