شمس آباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج صبح ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کیلو سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ایک فلائیٹ بنگلور سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچی جس میں سے ایک مسافر کی ڈی آر آئی عہدیداروں نے تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تین کیلو سونا برآمد ہوا جس پر اسے گرفتار کرکے سونے کو ضبط کرلیا ۔
شمس آباد میں الکٹرک شاک ، الکٹرانک اشیاء جل کر خاکستر
شمس آباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ بچی ریڈی کالونی اور بہادر علی مقطعہ میں الکٹرک شاک سے 50 سے زائد مکانات میں الکٹرانک اشیاء جل گئے ۔ تفصیلات کے بموجب بچی ریڈی کالونی اور بہادر علی مقطعہ کے درمیان الکٹرک کا وائر ٹوٹ کر دوسرے وائر پر گر گیا ۔ جس کی وجہ سے دونوں علاقوں میں 50 سے زائد مکانات میں ٹی وی ، فریج ، کوکرس ، فیانس ، بلبس ، پانی کی موٹر اور گھر کے میٹر الکٹرک شاک کی وجہ سے جل گئے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پانچ لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد سرپنچ راجاملا سدیشور نے دونوں مقامات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے الکٹرک شاک سے ہونے والے نقصان کو حکومت کی جانب سے بھرپائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔