تانڈور۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ تانڈور کے عہدیداروں نے 31مارچ تک جملہ 3کروڑ71لاکھ روپئے بلدی محاصل کے طور پر وصول کرلئے جبکہ مالی سال 2014-15ء کیلئے 4کروڑ 68 لاکھ روپئے وصولی کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ۔ اس طرح 96فیصد آمدنی ہوئی ۔ اس میں جائیداد ٹیکس کے علاوہ آبرسانی بل بھی شامل ہے ۔ اس کا انکشاف شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ نے صحافیوں کے درمیان کیا اور کہا کہ اس جملہ وصولی رقم میں صرف آبرسانی محاصل کے طور پر جملہ 88لاکھ روپئے شامل ہیں ۔ مزید 97لاکھ روپئے آبرسانی محاصل وصول طلب ہیں ۔ شریمتی وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ نے شہریان تانڈور سے وصولی میں تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ وجئے لکشمی چیرپرسن بلدیہ تانڈور نے مزید کہا کہ 13ویں فینانس کمیشن نے بلدیہ تانڈور کی ترقی کیلئے 2کروڑ 68 لاکھ روپئے کا فنڈ جاری کیا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں مسرس گوپی کمشنر بلدیہ تانڈور ‘ ست نارائن بلدی انجنیئر بھی شریک تھے ۔