احمدآباد ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں کانگریس کو آج ایک اور جھٹکہ لگا جبکہ پارٹی کے تین ارکان اسمبلی جو شنکر سنہہ واگھیلا سے قربت رکھنے والے سمجھے جاتے ہیں، پارٹی سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ ان میں سے ایک نے آئندہ راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے سینئر قائد احمد پٹیل کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کا اعلان کیا۔
امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔ اب 182 رکنی گجرات اسمبلی میں کانگریس کی نشستیں 54 رہ گئی ہیں۔
وزیراعظم خواتین کرکٹ ٹیم کے میزبان
نئی دہلی ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج خواتین کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی اور امید ظاہر کی کہ ملک کی مزید بیٹیاں کرکٹ کھلاڑی بنیں گی۔