تین مکانوں میں سرقہ کی واردات

مکہ راج پیٹ 17 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیگنٹہ مستقر پر بیک وقت رات دیر گئے ایک بعد دیگر تین مکانوں میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ ایک دوسرے کے قریب میں موجود تین مقفل مکانوں کی قفل شکنی کرکے نامعلوم سارقوں نے راہ فرار اختیار کرلی۔ تینوں افراد اپنے مکانوں کو مقفل کرکے کہیں گئے ہوئے تھے اور تینوں مکان مالکین کے مطابق بھاری رقم اور طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے سرقہ کے بعد سارقوں نے راہ فرار اخیتار کرلی ہے۔ تینوں مالکین راجلما، راج شیکھر اور راجندر نے چیگنٹہ پولیس میں سرقہ کی شکایت درج کرائی۔