تین مرکزی وزرا کی بنگلورو کو روانگی

نئی دہلی 15مئی(سیاست ڈاٹ کام )کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی کے دوران ہی تین مرکزی وزرا بشمول پرکاش جاویڈکر ،جے پی نڈا اور دھرمیندر پردھان منگل کو بنگالورو کے لئے روانہ ہوگئے ۔جاویڈکر ،کرناٹک میں پارٹی کے انچارج ہیں۔کانگریس کی جانب سے جے ڈی ایس کی تائید کے اعلان کے بعد بی جے پی نے ان وزرا کو کرناٹک روانہ کیا ہے ۔