تین مذہبی شادی کا عبرتناک انجام ، جوڑے کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں بین مذہبی شادی کے عبرتناک انجام کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس جوڑے کی نعشوں کو برآمد کرلیا ۔ جو مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ تین دن قبل اس جوڑنے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس نے اس جوڑے کی شناختی 27 سالہ نونیت اور 26 سالہ ممتاز عرف سپنا کی حیثیت سے کرلی ہے ۔ جو کال سنٹر میں ملازمین تھے اور ان دونوں نے اپنی پسند سے بڑوں کی مرضی کے خلاف سال 2017 میں شادی کرلی تھی ۔ اب ممتاز حاملہ بھی تھی ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب نونیت کے گھر والوں نے اس کے ساتھ مکان پر روانہ کیا چونکہ گذشتہ تین روز سے نونیت کسی سے رابطہ میں تھا ۔ مکان پہونچکر مکان سے یہ بو محسوس کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔