تین ماہ کی شیرخوار لڑکی کو فروخت کرنے کی کوشش

رقمی لین دین پر جھگڑا ، چلکل گوڑہ میں چار افراد گرفتار
حیدرآباد /25 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ایک تین ماہ کی لڑکی کو مبینہ طور پر فروخت کرنے کے سلسلہ میں یہاں چلکل گوڑہ میں دو جوڑوں کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تین ماہ کی لڑکی کی ماں شالینی نے مبینہ طور پر اس کی لڑکی کوجو 7 اکٹوبر کو ہوئی اس شیر خوار کی پیدائش کے بعد پندرہ ہزار روپئے میں بھوانی کو فروخت کیا جو لاولد ہے ۔ شالینی نے بعد میں بھوانی سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا۔ جب بھوانی نے زیادہ رقم دینے سے انکار کیا تو شالینی 22 ڈسمبر کو پولیس سے رجوع ہوئی اور شکایت درج کروائی کہ اس کی بیٹی کا اغواء کیا گیا ہے ۔ چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے سرینواسلو نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ شالینی نے ایک جھوٹی شکایت درج کروائی ہے ۔ جبکہ اس نے اس کی لڑکی کو اس کی پیدائش کے بعد بھوانی کو فروخت کردیا تھا ۔ پوری طرح سے کی گئی تحقیقات کے بعد پولیس نے قانون تعزیرات ہند کے متعلقہ سیکشنس کے تحت ایک تازہ کیس بک کیا اور شالینی اور اس کے شوہر سائی کمار کو ان کی لڑکی کو فروخت کرنے پر کل گرفتار کیا ۔ اس پولیس عہدیدار نے کہا کہ خریدار بھوانی اور اس کے شوہر ایس راجو کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ لڑکی کو ایک چائلڈ ریسکیو سنٹر روانہ کیا گیا ۔