شمس آباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر تین مسافروں کو گرفتار کرتے ہوئے تین لاکھ روپئے مالیتی سگریٹس ضبط کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دبئی سے ایک فلائیٹ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچی جہاں کسٹمس کی چیکنگ میں تین مسافرین کے لگیج سے ممنوعہ سگریٹس برآمد ہوئے ۔ جن کی قیمت تین لاکھ روپئے ہے ۔ کسٹمس عہدیداروں نے تینوں مسافرین کو حراست میں لیتے ہوئے سگریٹوں کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔