کوپن ہیگن ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رائٹ لائیولی ہڈایوارڈ جو ’’متبادل نوبل‘‘ کے نام سے بھی معروف ہے، جیل کی سزاء کاٹ رہے تین سعودی انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں اور لاطینی امریکہ کے بدعنوانیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے دوجہدکاروں کودیا گیا۔ دریں اثناء انعام دینے والے اس فاؤنڈیشن نے بتایا کہ ایک ملین کرونر کا نقد ایوارڈ برائے 2018ء عبداللہ الحمید، محمد فہد اور ولید ابوالخیر آپس میں تقسیم کرلیں گے جنہوں نے سعودی عرب میں آفاقی انسانی حقوق کے اصولوں کو بنیاد بناتے ہوئے اصلاحات کو متعارف کرنے کیلئے انتھک کوششیں کی۔ علاوہ ازیں 2018ء کو اعزازی ایوارڈ تھیلما الڈ اناجنکا تعلق گوئٹے مالا سے ہے اور کولمبیا کے ایوان ولاسکر کو دیا گیا ہے جنہوں نے اختیارات کا بیجا استعمال اور بدعنوانیوں کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔ یاد رہیکہ اس ایوارڈ کا آغاز 1980ء میں کیا گیا تھا۔