ابوظہبی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی امارت ابوظہبی نے حکم دیا ہیکہ متحدہ عرب امارات کے سماجی میڈیا کی 3 اہم شخصیات کو ان کے شو ’’رقص کا چیلنج‘‘ کی بناء پر گرفتار کرلیا جائے۔ اس شو کے شرکاء اپنے گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ کر شو میں شرکت کیلئے اپنی کار کے ذریعہ روانہ ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ گھر کا دروازہ کھلا رکھنا ایک خطرناک اقدام ہے۔ اس قسم کا رویہ امارات، سماج اور دستور کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ حکومت کے بیان کے بموجب زیرحراست افراد سے الزامات کے سلسلہ میں تفتیش کی جائے گی کیونکہ وہ اس شو کی تشہیر کے اس طریقہ کی بناء پر عوامی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔