حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے مالی پریشانی ایک خرابی صحت اور تیسرے نے نشہ کی حالت میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ تروملگیری پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ تروملگیری میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 87 سالہ رنگاریڈی جو کرمن گھاٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر 27 نومبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سلطان بازار پولیس کے مطابق 40 سالہ بی کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گجراتی گلی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھی ۔ جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔