حیدرآباد ۔ /8 اگست (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے تیل کے کاروباری روہت کمار گوئل کو کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ دھوکہ باز نے سری راما انڈسٹریز واقع کشن گنج کے مالک سریش کمار اگروال سے کروڑہا روپئے کا تیل کاروبار کے سلسلے میں ادھار لیا اور وہ رقم ادا کرنے سے قاصر رہا ۔ سریش کمار اگروال کی جانب سے روہت کمار گوئل کو مسلسل رقم ادا کرنے کا مطالبہ کرتا رہا لیکن اس نے انکار کردیا ۔ گوئل کی اس حرکت سے سریش کمار اور دیگر تیل کے تاجرین کو کروڑہا روپئے کا نقصان ہوا جس کے نتیجہ میں سی سی ایس پولیس نے روہت کمار گوئل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ۔