تیل کی پیداوار میں کمی ضروری : سعودی وزیر

ابوظہبی 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے وزیر توانائی نے کہا کہ مارکٹ میں توازن پیدا کرنے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک ملین بیاریل فی یوم کمی کرنے کی ضرورت ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے ابوظہبی میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ تکنیکی تجزیہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم کو اپنی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیارل کی کمی کرنی چاہئے تاکہ مارکٹ میں توازن پیدا ہوسکے ۔ انہوں نے عالمی بازار میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یہ تبصرہ کیا ہے ۔ گذشتہ ایک مہینے کے دوران تیل کی قیمتوںمیں گراوٹ ٓتی گئی ہے اور یہ توقعات سے کم ہوگئی ہیں۔ علاوہ ازیں ایران پر امریکہ کی تحدیدات کے جو اثرات مرتب ہونے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے تھے وہ بھی اتنے شدید نہیں رہے ہیں جسکی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ دنیا کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک بشمول روس اور سعودی عرب نے کل خبردار کیا کہ خام تیل کی سپلائی ٓئندہ سال طلب سے بڑھ سکتی ہے ۔ یہ تبصرہ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کی نگران کار کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ خالد الفالح نے ٓج کہا کہ تیل پیدا کرنے والے 25 ممالک اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ تیل کی پیداوار طلب سے زیادہ ہوجائے یا قیمتوں میں مسلسل گراوٹ ٓتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشارے مل رہے ہیں کہ یہ ممالک مارکٹ کو متوازن بنانے کیلئے جو کچھ ممکن ہوسکتا ہے وہ کرینگے ۔ دنیا کے تیل پیدا کرنے والے اور تیل پیدا نہ کرنے والے ممالک کے وزرائے توانائی کا صورتحال کا جائزہ لینے آئندہ سال وینا میں اجلاس منعقد ہونے والا ہے ۔