نئی دہلی24مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے 11 ویں دن جاری رہنے پر بھی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر آج حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ عام آدمی کی اقتصادی صحت کے لئے قیمتوں کو کم کیا جانا ضروری ہے ۔کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے کہا ”تیل کی قیمت مسلسل 11 ویں دن بڑھی ہے لیکن مودی جی خاموش ہیں۔ ان کے وزیر دھمکی دے رہے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ گھٹایا گیا تو فلاحی منصوبے متاثر ہوں گے ۔ چار سال میں پٹرول ڈیزل پر ایکسائز 11 بار بڑھاکر 10 لاکھ کروڑ روپے بٹورے گئے ہیں۔ عام آدمی کی اقتصادی صحت کے لئے ان کی قیمتوں میں کمی کیجئے ۔انہوں نے الزام لگاا کہ مرکزی حکومت نے پٹرول ڈیزل پر مختلف طرح کے ٹیکس لگا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں اور اس کا استعمال عام آدمی کے مفاد میں نہیں کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 30 پیسے مزید بڑھکر 85 روپے فی لیٹر سے اوپر نکل گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا۔
نیرؤ مودی و دیگر کیخلاف چارج شیٹ
ممبئی ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ای ڈی نے 2 بلین ڈالر والے پی این بی فراڈ کیس میں اپنی پہلی چارج شیٹ آج ہیروں کے تاجر نیرؤ مودی اور اس کے معاونین کے خلاف داخل کی۔ یہ بیان کیا گیا کہ 6,400 کروڑ روپئے کے بینک فنڈز دھوکے سے ہتھیا لئے گئے ہیں۔