تیل میں ملاوٹ کیخلاف محکمہ سیول سپلائز کے دھاوے

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) کمشنر سیول سپلائی ڈاکٹر اکون سبھروال کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سیول سپلائز نے کارروائی کا آغاز کیا ہے اور شہر کے نواحی علاقوں میں واقع گوداموں اور کارخانوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سیول سپلائی کے عہدیداروں نے آج گگن پہاڑ کے صنعتی علاقہ میں دھاوا کیا اور تیل کی تیاری اور پیاکنگ کرنے والے گوداموں پر دھاوے کئے گئے۔ محکمہ اوزان و پیمانہ جات بھی اس کارروائی میں شامل تھے۔ پیاکنگ کی جارہی اشیاء میں حفظان صحت کے مسئلہ کے علاوہ اوزان و پیمانہ جات کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔ کمشنر سیول سپلائی جو دبعنوانی اور دھاندلیوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ عوامی صحت سے جڑے اس سنگین مسئلہ پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق شیتل ڈراپ، گولڈ ڈراپ، پون آئیل کمپنیوں پر دھاوا کیا گیا اور ان کی کوالٹی اور پیمانہ جات کی جانچ کی جارہی ہے۔