ماسکو۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال ورلڈکپ میں تیسرے اور چوتھے مقام کیلئے بلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان کل مقابلہ ہوگا چونکہ اس دوٹیموں کوسیمی فائنلز میں شکست ہوئی ہے اور اب ان میں ورلڈکپ کی تیسری بہترین ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے بڑا مقابلہ کل ہوگا۔ تیسرے اور چوتھے مقامات پر قبضہ جمانے کیلئے ان کے درمیان مسابقتی مقابلہ متوقع ہے۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا جبکہ بلجیئم کو فرانس نے شکست دی ہے۔ اہم مقابلے میں انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیری کین سے امیدیں وابستہ ہیں۔