تیسرے محاذ کی تائید نہیں کی جائے گی : کانگریس

نئی دہلی ۔ 19 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نے استحکام کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج کہا کہ وہ یو پی اے III کی تشکیل کے لیے نئی حلیف جماعتوں کی تلاش کرے گی اور تیسرے محاذ حکومت کی تائید کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ پارٹی کے ایک سینئیر لیڈر نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ 1990-91 اور 1996 کے تجربہ کے بعد پارٹی کافی سمجھدار ہوگئی ہے ۔ اس وقت کانگریس نے چندر شیکھر ، ایچ ڈی دیوے گوڑا اور آئی کے گجرال زیر قیادت حکومت کی باہر سے تائید کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ زیادہ خوشگوار نہیں رہا اور اب اگر ایسی صورت درپیش ہو تو کانگریس زیر قیادت یو پی اے III حکومت ہوگی ۔ اقلیتی حکومت کو باہر سے تائید کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔