تیسرا پاکستان ۔ انگلینڈ ٹسٹ کل سے کھیلا جائیگا

لاہور ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹسٹ ایجبسٹن میں چہارشنبہ سے کھیلا جائے گا۔ یہ میدان پاکستانی ٹیم کیلئے کبھی خوش قسمت نہیں رہا۔ پاکستان نے یہاں سات ٹسٹ کھیلنے کے باوجود فتح سے محروم ہے۔ ایجبسٹن میں پاکستانی ٹیم کو اپنی پہلی فتح کی تلاش ہے۔ اس میدان پر پاکستان نے سات ٹسٹ کھیلے ، 4 میں رہا انگلینڈ فاتح ، 3 رہے بے نتیجہ ۔ پاکستان کا ایجبسٹن میں زیادہ سے زیادہ اسکور 608 اور کم سے کم 72ہے۔ انگلش ٹیم کا اعظم ترین ٹیم اسکور 708 اور کم ترین ہے 89 رنز۔ السٹیر کک کیلئے ایجبسٹن گراؤنڈ کریئر کے بہترین 294 رنز کے ساتھ یادگار ہے جو انہوں نے 2011 ء میں انڈیا کے خلاف بنائے۔ ظہیر عباس کو اس میدان پر 274 رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایجبسٹن میں پاکستان سے عمران خان اور انگلینڈ کے ولفریڈ رہوڈز اننگز میں 7،7 وکٹوں کیساتھ سرفہرست۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔