تیسرا ونڈے : پاکستان 250 پر آؤٹ

میرپور ، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کپتان اظہر علی نے ذمہ دارانہ سنچری بنائی اور پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ونڈے میں کامیابی کی طرف لے جانے کی کوشش کی لیکن دیگر بیٹسمینوں نے خاطر خواہ ساتھ نہیں دیا اور پوری ٹیم 49 اوورس میں 250 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اظہر نے ہی ٹاس جیتا اور ڈے نائٹ میچ میں جس کا سیریز کے نتیجہ پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ، پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی شروعات عمدہ ہوئی جیسا کہ اظہر اور دیگر اوپنر سمیع اسلم (45)نے 91 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ نبھائی ۔ تاہم مڈل اور لوور آرڈر میں صرف حارث سہیل نے (52) اور سعد نسیم نے 22 رنز بنائے ۔ بقیہ تمام بیٹسمین دو ہندسی عدد تک نہ پہونچے ۔ پہلی اور تیسری وکٹ کی پارٹنرشپ کے سواء مشرف مرتضیٰ کی بنگلہ ٹیم نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے مہمانوں کو محدود رکھا۔