تیسرا ونڈے بارش کی نذر ، انگلینڈ کو سری لنکا پر سبقت برقرار

برسٹل (یو کے) ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو تیسرا ونڈے انٹرنیشنل بارش نے خراب کیا اور مقابلہ بے نتیجہ قرار دیئے جانے پر پانچ میچ کی سیریز میں میزبانوں کی سبقت بدستور 1-0 ہے ۔ انگلش کیپٹن اوئن مورگن نے ٹاس جیتا اور سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے پر 248/9 اسکور کئے جس میں کوشل مینڈیس(53)، دنیش چندیمل (62) اور کپتان انجیلو میتھیوز (56) کی ہاف سنچریاں شامل ہیں۔ اوئن مورگن کی انگلش ٹیم جوابی اننگز میں 4 اوورز میں 16/1 اسکور کرپائی تھی کہ بارش نے مزید کھیل ممکن نہیں رکھا۔ چوتھا ونڈے چہارشنبہ کو دی اوول میں ڈے؍نائٹ ہوگا اور آخری میچ کارڈف میںہفتہ کو مقرر ہے۔