ساؤتھمپٹن 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن کا چائے کے وقفہ سے قبل کپتان الیسٹر کک اور تیسرے نمبر کے بلے باز گیری بالانس کی 100 رن سے زیادہ کی غیر مختتم رفاقت میں آخری اطلاعات ملنے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 183 رن بنالئے تھے اور دونوں ہی بلے باز اپنی نصف سنچریاں مکمل کرکے کھیل رہے تھے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک کپتان الیسٹر کک 81 رن اور گیری بالانس 70 رن پر ناٹ آوٹ کھیل رہے تھے ۔ لنچ سے قبل دوسرے اوپنر رابسن کو ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع نے آوٹ کیا ۔ رویندر جڈیجہ نے ان کا کیچ لیا ۔ انہوں نے 26 رن بنائے تھے جن میں چار چوکے شامل تھے ۔
تاہم اس کے بعد سے کپتان الیسٹر کک اور بالانس نے اپنی ٹیم کو مزید کوئی نقصان سے بچاتے ہوئے مستحکم موقف فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔ انگلینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے بعد صرف رابسن کی وکٹ گنواتے ہوئے انگلش ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی اور اس نے مستحکم موقف حاصل کرلیا ۔ حالانکہ ابتدائی وقتوں میں کپتان کک کا ایک کیچ رویندر جڈیجہ نے گرادیا تھا جس کی ہندوستان کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے اور وہ بترین بیٹنگ کر رہے ہیں۔ کک اور گیری بالانس کی شاندار بلے بازی سے انگلش ٹیم کو چائے کے وقفہ سے قبل مستحکم موقف حاصل ہوگیا تھا اور ہندوستانی بولرس ایشانت شرما کی عدم موجودگی میں انگلش بلے بازوں پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہے ۔
دوستانہ مقابلہ میں مانچسٹر یونائیٹیڈ کی اے ایس روما کے خلاف کامیابی
ڈینور 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دوستانہ میچ میں مانچٹسر یونائیٹیڈ نے اے ایس روما کے خلاف 3 – 2 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس میچ میں مانچسٹر کیلئے وین رونی نیدو گول کئے جبکہ یوان ماٹا نے ایک گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ٹیم نے اپنے نئے مینیجر لوئی وان گالس کے ساتھ کامیاب شروعات کی اور اس نے لاس اینجلس گیلکسی کے خلاف بہتر مظاہرہ کرکے 7 – 0 سے کامیابی درج کروائی تھی ۔ حالانکہ کل کھیلے گئے میچ میں اے ایس روما کی ٹیم ابتداء میں میچ پر گرفت بناچکی تھی تاہم رونی نے 36 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی تھی ۔