تیز ہواؤں سے زبردست نقصان

یلاریڈی۔/3مئی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑؤائی کے برہمن پلی شیوار پر بجلی گرنے سے بھینس فوت ہوگئی۔ موضع سے تعلق رکھنے والے رمیش کی بھینس نیم کے درخت سے باندھی گئی تھی اس وقت گرج و چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی اور بجلی گرنے سے بھینس فوت ہوگئی جس سے کم از کم 50 ہزار روپئے کا نقصان ہوگیا۔ بیشتر منڈلوں پر گرج و چمک کے ساتھ تیز ہواؤں سے جگہ جگہ درخت گر پڑے اور برقی کھمبے گر گئے۔ غیر موسمی تیز ہواؤں سے کئی دکانات کے چھت ہوا میں اڑگئے ۔ اس طرح مختلف منڈلوں میںتیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔