حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ ڈی کرشنا 16 جون کی شام شاہ میر پیٹ علاقہ میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر دیدی تھی جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ کرشنا آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔