تیز رفتار گاڑی چلانے کے خلاف کارروائی

کوبیر ۔ 5 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل میں شام کے اوقات اطراف و اکناف کے مواضعات میں پولیس پٹرولنگ کے دوران نوجوان لڑکا موٹر سیکل پر اور دو شخص سوار تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے پولیس جیب کو کٹ مارنے پر اس گاڑی راں کی تیز رفتار کے منظر کو دیکھ کر کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے پولیس عملہ کے ہمراہ گاڑی کا پیچھا کر کے گاڑی پکڑ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑی راں کو تاکید کہ اس طرح سے تیز رفتاری کے سبب حادثات کا شکار بن سکتے ہیں اور عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ بعدازاں تیز رفتار گاڑی دو افراد کو بیٹھ کر چلانے اور ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر کیس درج کر کے بھینسہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا ۔ واضح رہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے عوامی شعور بیداری مہم کا اصل مقصد حادثات سے محفوظ رکھنا ہے لہذا عوام کو چاہئے کہ ہیلمنٹ کا استعمال کرے اور گاڑی کے دستاویزات ساتھ رکھنے پر زور دیا جس میں عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔