کریم نگر 4 اکٹوبر (پی ٹی آئی) شہر کریم نگر کے مضافات میں ایک جوڑا اُس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار کار نے اس موٹر سیکل کو ٹکر دے دی جس پر وہ سفر کررہے تھے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ پڑوسی ضلع میدک کے موضع جکاپور سے 47 سالہ سی ایچ روی اپنی بیوی 40 سالہ جیا کے ساتھ اپنے گھر واپس ہورہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور دواخانہ منتقلی کے دوران راستہ میں فوت ہوگئے۔