حیدرآباد۔ /29 مئی (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعہ میں تیزرفتار کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہوگئی ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض کے بموجب 34 سالہ ایم سبیتا ساکن سکندرآباد پدماراؤ نگر آج صبح گولکنڈہ علاقہ پہونچی تھی اور وہ اپنی کار سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک تیز رفتارکار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سبیتا شدید زخمی ہوگئی اور اسے مقامی خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے ۔
ٹی وی میکانک مشتبہ حالت میں فوت
حیدرآباد۔ /29 مئی (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ٹی وی میکانک مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ ایم سنتوش جو پیشہ سے ٹی وی میکانک تھا سومو الیکٹریکلس پرائیویٹ لمیٹیڈ واقع نارسنگی کے احاطہ میں پراسرار طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سنتوش مذکورہ الیکٹرانک شاپ کے مالک وجئے سنگھ سے بقایہ جات وصول کرنے آیا ہوا تھا اور رات دیر گئے اس نے دوکان میں ہی سونے کا فیصلہ کیا اور آج صبح اس کی نعش الیکٹرانک شاپ کی سڑھیوں پر دستیاب ہوئی ۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔