تیز رفتار کار سڑک حادثہ کا شکار ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداگولکنڈہ میں ایک تیز رفتار کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب پرمود کمار 28 سالہ ساکن ونستھلی پورم کل دوپہر سداشیو پیٹ سنگاریڈی سے ماروتی کار نمبر AP29BP2117 کے ذریعہ ونستھلی پورم جارہا تھا کہ شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ کار نیچے موجود دیوار سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ محمد احمد پاشاہ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔