لندن۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ساؤتھمپٹن کی نمائندگی کرنیوالے گبون کے فٹبالر ماریو لیمینا کو تیزرفتارڈرائیونگ کے جرم میں برطانیہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ 96ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائدکردیاگیا جبکہ ان پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسپیڈ کیمر ہ کے ذریعے ماریو لیمینا کی گاڑی کی اوورسپیڈ 3مرتبہ جانچی کی گئی تاہم ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوسکی ،جس پر پولیس نے فٹبالر کو طلب کرکے پوچھا کہ اوورسپیڈنگ کرنیوالا ڈرائیور کون ہے۔ماریو نے کہا کہ اسکا بھائی اورکزن اس کے ساتھ رہتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ گاڑی کون چلا رہاتھا۔