تیز رفتار لاری کی ٹکر سے 5 سرکاری عہدیدار ہلاک

حیدرآباد۔25 جون(پی ٹی آئی) ضلع کرنول میں آج پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 5 افراد بشمول 4 ریونیو عہدیدار ہلاک اور دیگر 3 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نندیال موضع ننو کے قریب شاہراہ پر آج صبح 11:30 بجے ایک تیز رفتار لاری نے 12 سرکاری عہدیداروں کے گروپ کو روندھ ڈالا۔ یہ عہدیدار یہاں اراضی کے سروے کے کام میں مصروف تھے۔ کرنول رورل پولیس انسپکٹر مسٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ ایک تیز رفتار ریت کی لاری ضلع نیلور سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی۔ شاہراہ سے متصل سرکاری اراضیات کے سروے میں مصروف وہاں ٹھہرے ہوئے سرکاری عہدیداروں سے ٹکرا گئی۔