تیراکی کے دوران 2 نوجوان غرقاب

حیدرآباد  /29 مارچ ( سیاست نیوز ) تیراکی کے دوران مشتبہ طور پر 2 نوجوان غرقاب ہوگئے ۔ یہ دو علحدہ واقعات پہاڑی شریف اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 17 سالہ محمد سہیل جو ٹولی مسجد علاقہ کاروان کے ساکن محمد یوسف کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان پیشہ سے کارپینٹر بتایا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر پہاڑی شریف پولیس مسٹر چندرایا نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز سہیل اپنے ساتھیوں اعظم ، سلمان ، شکیل اور حیدر کے ہمراہ پہاڑی شریف علاقہ آیا تھا ۔ سہیل اور حیدر نے جل پلی تالاب میں تیراکی کی خواہش کی اور تیرنے کیلئے پانی میں اتر گئے ۔ دونوں ہی تیراکی سے عدم وقفیت رکھتے تھے ۔ اس دوران جب دونوں غرقاب ہونے لگے تو ساتھیوں نے حیدر کو بچالیا اور اس سے قبل کہ سہیل کو بھی بچالیا جاتا غرقاب ہوگیا تھا ۔ پولیس نے کل اس کی نعش کو برآمد کرلیا اور آج پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 18 سالہ شیوا جو چنگی چرلہ علاقہ کے ساکن ہنمنتو کا بیٹا تھا بے روزگار تھا ۔ یہ لرکا آج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کیلئے تالاب گیا تھا ۔ یہ تالاب ایدولہ آباد علاقہ میں واقع ہے ۔ تیراکی کے دوران شیوا مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

سلفی لینے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر طالب علم ہلاک
حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) سلفی لینے کے دوران برقی شاک کی زد میں ایک کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ سائی کمار جو ناچارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ 7 ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز کمار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مولی علی ریلوے اسٹیشن علاقہ گیا تھا ۔ پولیس نے بتاے کہ یہ لڑکے فلم کی شوٹنگ دیکھنے گئے تھے تاہم اس مقام پر شوٹنگ ہی میں تھا اور کمسن لڑکوں نے ٹرین کے بالائی حصہ پر جاکر سلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ انتہائی طاقتور برقی تار کے قریب ہونے کے سبب برقی شاک کی زد میں آکر سائی کمار شدید متاثر ہوگیا اور لاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے ۔