حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے مختلف واقعات میں تیراکی کیلئے جانے والے پانچ افراد بشمول دو کم عمر طالبعلم غرقاب ہوگئے ۔ پہلے واقعہ میں باچوپلی کے علاقے نظام پیٹ میں ساتویں جماعت کے طالبعلم 14 سالہ جی ڈیوڈ راجو اور دوسری جماعت کے طالبعلم 9 سالہ ایس چینٹی باچوپلی علاقے میں واقع چھوٹے سے کنٹے میں تیراکی کیلئے گئے تھے لیکن اچانک غرقاب ہوگئے ۔ دوسرے واقعہ میں سنگاریڈی کالبگور تالاب میں پیش آئے واقعہ میں تین خواتین غرقاب ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ جیوتی ، 19 سالہ انجلی اور 18 سالہ لکشمی جن کا تعلق نیپال سے بتایا گیا ہے آج کالبگور تالاب میں تیراکی کیلئے گئے تھے اور غرقاب ہوئے ۔