حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ آصف خان جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ غازی ملت کالونی علاقہ کے ساکن محمد ابراہیم خان کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل رات دیر گئے وہ سوئمنگ پول میں تیراکی کیلئے گیا تھا جو غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔