حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الوال کے علاقہ میں دو طالب علم تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے ۔ الوال پولیس نے مقامی تالاب سے ان دو لڑکوں کی نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو اپنے دیگر اسکول ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کیلئے تالاب گئے ہوئے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ پون اور 13 سالہ دنیش ساکنان بلارم تیراکی کے دوران پانی میں غرقاب ہوگئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔