تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں ایک طالب علم تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ جے پال ریڈی جو پیشہ سے طالب علم تھا بابل ریڈی نگر کے ساکن شیواریڈی کا بیٹا تھا وہ اپنے علاقہ میں واقع پرتاپ ریڈی باؤلی گیا تھا اور تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔