حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں تیراکی کے دوران ایک طالب علم غرقاب ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 18 سالہ اے کرن ریڈی جو صدیق نگر گچی باؤلی علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کا بیٹا تھا، ان کا آبائی مقام ریاست کرناٹک بتایا گیا ہے۔ کرن ریڈی کل تیراکی کے لئے کے پی ایچ بی علاقہ میں واقع ایک کنٹہ میں گیا تھا، جہاں وہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔