حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) تیراکی کے دوران 2 کمسن طالب علم غرقاب ہوگئے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گچی باؤلی کے بھارتماں تالاب گئے تھے ۔ رائے درگم پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11 سالہ طالب علم وشال اور گیارہ سالہ سائی جو مدھورا نگر علاقہ کے ساکنان تھے ۔ کل تالاب میں غرقاب ہوگئے ۔ وشال نرسمہا کا اور سائی یادگیری کا بیٹا بتایا گیا ہے جو 5 ویں جماعت کے طلبہ تھے ۔ یہ لڑکے ان کے ساتھیوں مدھو ، سندیپ ، مہیش اور لوکیش کے ہمراہ علاقہ میں واقع بھارتماں تالاب گئے تھے ۔ یہ دو لڑکے تیراکی سے واقف نہیں تھے جو غرقاب ہوگئے ۔ رائے درگم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔