تیراکی کے دوران تین بچے غرقاب

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز)تیراکی کے دوران تین کمسن بچے غرقاب ہوگئے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے بموجب 12 سالہ نیواس ‘14 سالہ کُشی رام اور 12 سالہ منی کنٹہ ساکن پی جے آر نگر گرمائی چھٹیوں میں تیراکی کیلئے اسی علاقہ میں واقع چھوٹے سے تالاب میں چھلانگ لگادی جس میں وہ اچانک غرقاب ہوگئے ۔ پولیس آج شام منی کنٹہ کی نعش تالاب سے نکال لی اور مزید دو نعشوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔