شمس آباد ۔ /3 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں چنماں ہوٹل کے قریب گڑھے میں ایک نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب محمد عبیدالدین ولد محمد فیاض الدین 23 سالہ طالب علم ساکن لنگر ہاؤس شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ کے قریب چنماں ہوٹل کے عقبی حصہ میں گڑھوں میں جمع پانی میں اپنے دوست مکرم کے ہمراہ تیراکی کیلئے آیا اور تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ مکرم تیراکی کے دوران زخمی ہونے پر اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ کوتوال گوڑہ کے اطراف گڑہوں میں پانی جمع ہونے سے حیدرآباد سے کالج کے کئی طالب علم تیراکی کیلئے آتے ہیں ۔ اب تک اس کے اطراف کے مقام پر پانچ سے زائد طالب علم غرقاب ہوچکے ہیں اس کے بعد پولیس نے سائن بورڈ لگاکر آگاہ بھی کیا تھا اس کے باوجود یہاں تیراکی کے لئے آکر اپنی جان گنوا رہے ہیں ۔ کریشر مشین سے کرنے والے گڑھوں میں کسی مقام پر کتنی گہرائی ہے پانی سے معلوم نہیں ہوپاتا ۔ جس کی وجہ سے لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں ۔ اولیائے طلباء کو اپنے بچوں پر خاص نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔