حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تیراکی کے دوران ایک شخص تالاب میں غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں تالاب میں تیراکی کے دوران 55 سالہ بھومیا غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جواہر نگر الوال علاقہ کا ساکن بھومیا پیشہ سے مزدور تھا ۔ جو کل الوال تالاب اپنی بیوی کے ہمراہ گیا تھا ۔ بیوی کپڑے دھو رہی تھی اور شوہر تیراکی میں مصروف تھا کہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔
جھلس جانے والے شخص کی علاج کے دوران موت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میں حادثاتی طور پر جھلس کر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم ایم پہاڑی علاقہ کا ساکن 42 سالہ محمد شہاب الدین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ یہ شخص 4 جون کے دن اپنے مکان میں پکوان کررہا تھا کہ حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔