تیج پال کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع

نئی دہلی ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج تہلکہ کے بانی ایڈیٹر کے جنسی حملہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کردی جسٹس جے ایس کھیہر اور جسٹس سی ناگپن نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کہاکہ انھیں قبل ازیں بھی راحت رسانی دی جاچکی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ اور سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے تیج پال کے وکیل صفائی کی حیثیت سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ بعض مابعد انتقال آخری رسومات ہنوز انجام نہیں دی گئی ہیں چنانچہ عبوری ضمانت میں مزید تین ہفتہ کی توسیع کی جائے ۔ بنچ نے کہا کہ سرخ فیتہ شاہی کی وجہ سے ملزم تیج پال اپنی والدہ کی چتا نذر آتش کرنے میں شامل نہیں ہوسکے تھے ، اس لئے عدالت انھیں ضمانت میں توسیع منظور کرتی ہے ۔