تہوار کے لیے شاپنگ سے شوہر کا انکار ، تیسری بیوی کی خود سوزی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ایک شخص کی جانب سے تہوار کی شاپنگ کا انکار اس کی تیسری بیوی کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 30 سالہ کے لاونیا نے کل خود سوزی کرلی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لاونیا نوتنکل علاقہ میڑچل کے ساکن نرسمہا کی تیسری بیوی تھی ۔ دسہرہ کے موقع پر نرسمہا نے اپنی تیسری بیوی کو شاپنگ کروانے سے انکار کردیا تھا ۔ جس سے وہ دل برداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔