پشکرالو کے اختتامی پروگرام سے اندراکرن ریڈی کا خطاب
مدہول /26 جولائی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )ریاست تلنگانہ میں پشکرالو پروگرام کا میابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں 5 کروڑ یا تریوں نے شرکت کی حکو مت تلنگانہ نے یا تر یوں کیلئے گو داوری کے ہر ضلع میں مو ثر انتظامات کئے تھے ان خیالات کا اظہار مسٹر اندرا کر ن ریڈی وزیر امکنہ و قانون ، مسٹر گو گی رامنا وزیر جنگلات ، مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے کیا واضح رہے کہ پشکرالو باسر گوداوری کے اختتامی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے پیدل دورہ کیا بعد از 7 بجے شب گو داوری گھاٹ پر دیپم روشن کر تے ہوئے پشکرالو پروگرام کا اختتام کیا بعد ازاں ایک عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکو مت ہر طبقہ کیلئے عید اور تہوارو ں کو خوشگوار بنا نے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے اسی طرح پشکرالو پروگرام کو کا میا ب کر نے کیلئے کروڑوں روپئے بجٹ منظورکیا گیا اور یا تریوں کوہر ممکن سہولت بہم پہنچا ئی گئی انہوں نے تمام سرکاری عہدیداروں اور صحافیوں سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ پروگرام کو کا میا بی سے ہمکنار کر نے میں تمام لو گوںکا سا تھ رہا جس کی وجہ سے باسر پشکرالو اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہو ئے بغیر پشکرالو اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ضلع کلکٹر جگن موہن ، ضلع ایس پی ترون جو شی ، اے راملو ڈی ایس پی بھینسہ ، سرکل انسپکٹر مدہول جا دھو گنپت، صدر نشین منڈل پر یشد مدہول انوشا سائی بابا ، لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل ، اتم بالے رائو صدر نشین منڈل پر یشد تا نور ، لکشمن رائو سا بقہ نائب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین موجو دتھے ۔