تہواروں میں قانون کی پاسداری ضروری

مد ہول/3ستمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) شہرمدہول ریاست تلنگا نہ میںامن کاگہوارہ ماناجاتا ہے یہاں پر آپسی بھید بھائو بالکلیہ طور پر نہیں پا یا جاتا ہے مذہبی تہواروں کو سیاسی استحصال کا شکار ہو نے نہیں دیا جاتا یہ مد ہول کا وصف خاص رہا ہے ان خیالات کااظہار دفتر تحصیل مدہول میں امن کمیٹی اجلاس سے تحصیلدارمدہول مسٹر شنکر گوڑ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اجلاس کا مقصد دونوں طبقات کے افراد کو ایک جگہ جمع کر کے مذہبی تہواروں کو پر امن بنانا ہے ۔ بعد ازاں ایس آئی مدہول مسٹر راجنا نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ قانون کا پاس و لحاظ کر تے ہوئے کسی بھی تہوار کوبہ آسانی منا یا جاسکتا ہے کیو نکہ قانون شہر یوں کو ان کے مذہبی دائرے میں رکھ کر مذہب کی مکمل آزادی دیتا ہے مسٹر راجنا نے کہاکہ ڈی جے ساؤنڈ اور متنازعہ گیت پر سختی سے پا بندی رہے گی گنیش وسرجن کے وقت کوئی بھی منڈلیوں کے ذمہ داران یا نوجوان شراب نوشی نہ کریں جس پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ منڈلیوں کے ذمہ داروں نے اعلی عہدید اروں سے اپیل کی کہ وہ ڈی جے سا ونڈ کی اجازت دیں جس پر ایس آئی مدہول نے کہاکہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق پولیس اپنے کام کو جاری رکھے گی اوراپنی ذمہ داری نبھانے میں ذرہ برابر بھی تساہلی سے کام نہیں لے گی انہوں نے منڈلیوںکے ذمہ داران سے کہاکہ مساجد اور دیگر عبا دتگا ہوں کا احترام کریں۔اس موقع پر سر پنج مدہول مسٹر انیل نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ میرے دور اقتدار میں یہ دوسرا گنیش تہوار ہے جو پہلے سے زیادہ پر امن رہے گا۔بعدازاں جناب اعجاز الدین نا ئب صدر نشین منڈل پر یشد مدہول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک دوسرے کے تعاون ہی سے کسی بھی تہوار کو خوب سے خوب تربہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے مساجد کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پو لیس مساجد کو خصوصی تحفظ دیتے ہوئے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو رونما ہو نے سے روک سکتی ہے بعد ازاں مولا نا سلیم الدین قاسمی صدر جمعیت العلماء مد ہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مذہبی خوشیوں کو امن کے ذریعہ سے خراج تحسین پیش کر نا چا ہئے اور آپسی بھائی چارگی کا کھلے طور پر مظا ہرہ کر تے ہوئے نا اتفاقی کاسد باب کر یں بعد ازاں وصی الدین خالد پٹیل نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہمارے مذہبی تہوار کو اس انداز سے منا ئیں کہ لو گوں کو ان سے محبت، اخوت اور بھائی چارگی کاپیغام ملے۔اس کے علاوہ آر میش ، حا فظ عبدالقوی جنرل سکریڑی جمعیت العلماء مد ہول نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حا فظ نظام الدین امام جا مع مسجد مدہول ، مقبول احمد وارڈ ممبر ، عمران خان کے علاوہ منڈلیوں کے ذمہ داران ذمہ داران مو جود تھے ۔