تہواروں میں برقراری امن کیلئے پولیس کی سخت چوکسی

ضلع نظام آباد میں وسیع انتظامات ، ایس پی چندر شیکھر کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد:22؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھر ریڈی کل رات Iٹائون پولیس اسٹیشن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی اور گنیش تقریب پرُ امن طور پر انعقاد کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ۔ عیدالاضحی اور گنیش اتسو ایک ہی وقت پر ہونے کی وجہ سے امن و ضبط کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے معقول انتظامات کئے جارہے ہیں اور ضلع پولیس سخت چوکسی اختیار کی ہوئی ہے اور 24 گھنٹے پولیس سرگرم رہتے ہوئے حالات پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے ہم سب پر موجودہ عہدیداروں کے رخصت کو منسوخ کرنے کے علاوہ تربیت پر موجودہ پولیس کی تربیت کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ضلع کے 200 پولیس ملازمین حیدرآباد گنیش وسرجن جلوس کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ امن و ضبط کی برقراری میں خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں سخت اقدامات کرنے کا انتباہ دیا۔ جان بوجھ کر امن و امان کو مکدر کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت کارروائی کرتے ہوئے روڈی شیٹ کھولنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ روڈی شیٹ کھولنے کی صورت میں ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑیگا اور پاسپورٹ کے حصول کیلئے بھی مستحق نہیں ہوں گے ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس کے بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندہ کی جانب سے ذبح کے جانور منتقل کے دوران ہوئے واقعہ پر پوچھے گئے سوال پر ضلع ایس پی نے کہا کہ آٹو میں بیل تھے جس کی وجہ سے آٹو پر کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ جبکہ ضلع بھر میں کسی بھی مقام پر گائے کو منتقل کرتے ہوئے کوئی بھی کیس درج نہیں کیا گیا۔اور پولیس کو مکمل تعاون حاصل ہورہا ہے اور پولیس چیک پوسٹ پر جانوروں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔بڑے بازار میں ہوئے واقعہ کیخلاف 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گنیش وسرجن کے انتظامات ضلع انتظامیہ کی جانب سے انجام دئیے جارہے ہیں۔ چھوٹی مورتیوں کو گنیش باولی میں وسرجن کی ہدایت دی اور باسر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بڑی مورتیوںکے وسرجن کے بارے میں کمیٹی فیصلہ کررہی ہے ۔ 2 ؍اکتوبر سے ضلع میں ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا گیا۔ 2 ؍ اکتوبر کے روز سے تنقیح کی جائے گی ۔ ہیلمٹ نہ پہنے کی صورت میں ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کی جائیگا۔ ضلع پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہیلمٹ کے بارے میں شعور بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ ٹو وہیلر چلانے والے افراد ہیلمٹ کو لازمی طور پر استعمال کریں۔ ضلع ایس پی نے عوام سے تعاون کی خواہش کرتے ہوئے عیدالاضحی اور گنیش تہوار پرُامن طورپر منانے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹائون آنند کمار، سرکل انسپکٹر نظام آباد نرسنگ یادو ایس ایچ او گوردھن گری بھی موجود تھے۔